موٹر سائیکل کے حادثات سے بچاؤ کیلئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے

تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے، ڈی سی جہلم

جمعرات 4 جولائی 2024 18:06

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2024ء ): ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کے حادثات سے بچاؤ کیلئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے انہوں نے یہ بات سماجی تنظیم کی جانب سے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کے بعد کہی ، سماجی تنظیم کی جانب سے ڈی سی جہلم کو بتایا گیا کہ موٹر سائیکل حادثات میں نوے فیصد سے زائد اموات سر پر چوٹ لگنے سے ہوتی ہیں بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ہیلمٹ کا استعمال بہت کم ہونے کی وجہ سے آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ڈی سی جہلم نے سماجی تنظیم کی کاوش کو سراہتے ہوئے اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔