ماحول کو نقصان پہنچانے والے عناصر خصوصی درختوں کی کٹائی

اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 جولائی 2024 18:10

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2024ء ) : ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار رہنے کی ضرورت ہے ماحول کو نقصان پہنچانے والے عناصر خصوصی درختوں کی کٹائی اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات محکمہ ماحولیات کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ کی جانب سے گزشتہ ماہ کے دوران کی گئی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ مارکیٹس میں پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پلاسٹک بیگز ماحول کو تباہ کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :