ڈپٹی کمشنر جہلم کا اسلامیہ سکول اور سلیمان پارس کا دورہ، نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا،

موسم برسات سے قبل نالوں کی مکمل صفائی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 جولائی 2024 18:16

ڈپٹی کمشنر جہلم کا اسلامیہ سکول اور سلیمان پارس کا دورہ، نالوں کی صفائی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا اسلامیہ سکول اور سلیمان پارس کا دورہ، نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا، موسم برسات سے قبل نالوں کی مکمل صفائی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے شہر کے ہر علاقے میں نکاسی آب کی شکایات دور کررہے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے میونسپل کمیٹی افسران کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری نالوں کی صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور ان سے سیوریج کی شکایات بارے آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ موسم برسات شروع ہونے سے قبل نالوں کی مکمل صفائی یقینی بنا کر نکاسی آب کا مسئلہ حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :