سرگودھا ،گردونواح میں موسلادھار بارش سے علاقے جل تھل اور نشیبی علاقے زیر آب آ گے

متعدد فیڈر کے ٹرپ ہو جانے سے بجلی کی سپلائی معطل رہی اس صورتحال میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا

ہفتہ 6 جولائی 2024 14:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2024ء) سرگودھا اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے علاقے جل تھل اور نشیبی علاقے زیر آب آ گے اسی طرح شہر کے بازار ندی نالوں میں بدل گے جبکہ متعدد فیڈر کے ٹرپ ہو جانے سے بجلی کی سپلائی معطل رہی اس صورتحال میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے علاقے جل تھل اور نشیبی علاقے زیر آب آ گے اسی طرح شہر بھر کے بازار ندی نالوں میں بدل گے۔ جبکہ کئی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل رہی اور لوگوں کو اس صورتحال کے باعث شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :