سرگودھا،آئندہ دو روز تک درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی، محکمہ موسمیات

ہفتہ 6 جولائی 2024 16:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2024ء) سرگودھا میں تیز بارش نے گرمی کے ستائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے اتوار تک کہیں ہلکی، کہیں تیز بارشوں کےساتھ ٹھنڈی ہواؤں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ دو روز تک درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی تاہم 12جولائی کے بعد مختلف شہروں میں گرمی کی شدت بتدریج بڑہے گی اور جولائی کے وسط میں ایک دو بارش کا سپیل متوقع ہے جس سے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :