رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا دورہ کیا،

انہوں نے ٹراما سینٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 8 جولائی 2024 17:48

رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2024ء) : رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے ٹراما سینٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار کو برقرار رکھا جائے تاکہ یہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہو سکے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹراما سینٹر ضلع جہلم کی عوام کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے جو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ایک بڑا کردار ادا کرے گا، انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر کی تکمیل سے ضلع جہلم میں صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی اور حادثات یا ہنگامی صورتحال میں متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے گی، اس منصوبے سے نہ صرف جہلم بلکہ ارد گرد کے علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کریم پورہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیر ہونے والی گلیوں اور سیوریج کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مکمل ہونے والی گلیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی اور باقی جو گلیاں ابھی تک مکمل نہیں ہو سکیں ان کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :