ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈی پی او جہلم کے ہمراہ امام بارگاہ روہتاس سمیت دیگر اہم امام بارگاہوں کا دورہ

کیا جہاں انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 9 جولائی 2024 17:59

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈی پی او جہلم کے ہمراہ امام بارگاہ روہتاس سمیت دیگر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کے ہمراہ امام بارگاہ حسینیہ اسد آباد، امام بارگاہ امامیہ سول لائن، امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ روہتاس سمیت دیگر اہم امام بارگاہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، مقامی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو مجالس کی تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سیکورٹی فورسز اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں، امام بارگاہوں کے ارد گرد غیر متعلقہ نقل و حرکت پر سخت پابندی ہو گی انہوں نے امام بارگاہوں کی انتظامیہ اور لائسنس داروں سے ملاقات کی اور ان کو انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :