ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج میں پسماندہ ترین ضلع بھکر نے تینوں نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں

بدھ 10 جولائی 2024 13:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج میں پسماندہ ترین ضلع بھکر نے تینوں نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا بورڈ کے سالانہ امتحان میٹرک پارٹ ٹو کے نتائج میں سرگودھا ریجن کے پسماندہ ضلع بھکر کے طالب علم محمد علی عبداللہ،پپلاں میانوالی کے طالب علم شہریار خان اور دلے والا بھکر کے طالب علم سجاد احمد نے 1187 نمبر لے کر پہلی پوزیشن،نوتک بھکر کے طالب علم محمد ساجد نے 1185 نمبرلے کر دوسری اور نوتک بھکر کے احمر ریاض خان نے 1184 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لیں۔جن کو مثالی اعزاز علاقہ کے لئے باعث فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :