
چائنا لانژو میلے میں پاکستانی پویلین دنیا بھر کے افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا
بدھ 10 جولائی 2024 17:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لانژو میلے میں شرکت پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے اپنے افق کو وسیع کرنے اور نئی منڈیوں تک پہنچنے کا ایک سنہری موقع ہے۔
ہم اس پلیٹ فارم کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور شمال مغربی چین کے ساتھ اور آنے والے سالوں میں مزید مضبوط اقتصادی تعلقات کے لیے پر امید ہیں۔ گانسو انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر کے نمائشی ہال میں قائم پاکستان پویلین زائرین کے لیے ایک مقبول کشش ہے۔ سلے ہوئے ٹیکسٹائل سے لے کر پیچیدہ طور پر نقش شدہ لکڑی کے نمونے تک نمائش میں موجود مصنوعات نہ صرف پاکستانی کاریگروں کی فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ ملک کے امیر ثقافتی ورثے کا ثبوت بھی فراہم کرتی ہیں۔ میلے میں شریک پانچ پاکستانی اداروں نے، جن میں سے ہر ایک مختلف شعبوں میں مہارت رکھتا ہے، نے ملک کی دستکاری اور تخلیقی صلاحیتوں کی جامع نمائش کی۔ 1993 میں اپنے آغاز کے بعد سے چائنا لانژو سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شمال مغربی چین میں سرمایہ کاری، تجارت اور علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ رواں سال کے میلے میں 1,800 سے زائد نمائش کنندگان نے تقریباً 30 زمروں میں مصنوعات کی وسیع رینج کی نمائش کی ہے، جن میں الوہ دھات کاری ،نئے مواد، قابل تجدید توانائی، جدید زراعت، پیٹرو کیمیکل، الیکٹرانکس، آبی وسائل، معدنی وسائل، فوڈ پروسیسنگ، ثقافتی سیاحت، صحت کی دیکھ بھال، بائیو فارماسیوٹیکل اور صارفین کی مصنوعات شامل تھیں۔ ایکسپو میں پاکستانی وفد کی شرکت نئی منڈیوں کو تلاش کرنے اور چین اور دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ملک کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ پانچ پاکستانی کمپنیوں کی طرف سے نمائش کی گئی مصنوعات کی متنوع رینج نے ملک میں متحرک دستکاری کی صنعت کے منظرنامے اور اس کے تعاون اور شراکت کے امکانات کی ایک جھلک فراہم کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.