محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال ساہیوال میں لینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (لمز) کے بارے میں تربیتی سیشن کا انعقاد

بدھ 10 جولائی 2024 17:32

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال ساہیوال میں لینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (لمز) کے بارے میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا۔ سیشن میں ڈویڑن ساہیوال کے تمام زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر زراعت نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تربیت کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر لمز فضیل ارشد نے ایپ اور اس کے مختلف فیچرز کے بارے میں بتایا۔ شفیق الرحمان ڈپٹی منیجر ایف ایف سی نے فصلوں کے متوازن غذائی اجزائ اور کھاد کا ڈیٹا پیش کیا۔ ذوالفقار غوری ڈائریکٹر ایگریکلچر پلانٹ پروٹیکشن ساہیوال نے چاول کی فصل کے لیے ممنوعہ کیڑے مار ادویات کے بارے میں بتایا۔ آخر میں سوالات جوابات کا سیشن بھی ہوا۔\378

متعلقہ عنوان :