Live Updates

حکومت کے مفت سولر ، بجلی کے بلوں میں ریلیف کی باتیں لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں‘ضیاء الدین انصاری

بدھ 10 جولائی 2024 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 12 جولائی اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں میں کے سلسلے میں شہر کے 36مقاماتاچھرہ، منصورہ ملتان چونگی، مال روڈ، قرطبہ چوک، بھٹہ چوک، صدر گول چکر، سیون بھاٹک، ٹاون مارکیٹ، وفاقی کالونی، محمد علی چوک، کیمپ واپڈا ٹاؤن، بٹ چوک، چونا منڈی، منصورہ چوک، اندورن، بیرون لوہاری گیٹ، سمن آباد، مسلم ٹاؤن، چونگی امرسدھو، داتا دربار سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی و آگاہی کیمپس لگا دیئے گئے ہیں اور ہر خاص عام کو دھرنا میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے،تاجر برادری، وکلاء، ڈاکٹرز، اساتذہ ، مزدوروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تک کارکنان دعوت پہنچا رہے ہیں،لاہور بھر سے ہزاروں افراد دھرنا میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لیسکو آفس کے باہر احتجاجی دھرنا اور اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں کے حوالے سے احتجاجی کیمپوںکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ دھرنا میں حکمرانوں کو عوامی مطالبات تسلیم کروا کر دم لیں گے۔ ملک میں عدل و انصاف اوربنیادی سہولتیں 77سال بعد بھی عوام کو میسر نہیں۔

عوام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں، مہنگائی بے روزگاری اور ظلم کے نظام سے نجات گھروں سے باہر نکلیں اور اسلام آباد پہنچیں۔ ایک سوال کے جواب میں امیر لاہور نے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کے مفت سولر اور بجلی کے بلوںمیں ریلیف کی باتیں لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں۔ یہی حکمران تھے جنہوں نے الیکشن سے قبل 300 یونٹ مفت دینے کا وعدہ کیا تھا عوام مہنگائی سے نجات کے بڑے بڑے دعوے کیے مگر سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ حکومت میں شامل تمام سیاسی لیڈرعوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنی فلاح و بہبود کیلئے لگے ہوئے ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات