اینٹی نارکوٹکس فورس نے 371کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی

بدھ 10 جولائی 2024 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 371کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران بحرین جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لینے پر مہارت سے چھپائی گئی 3.8 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 4 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 7لاکھ 20ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ٹنڈوجام حیدرآباد کے قریب ملزم سے 6کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، اسلام آباد ائیرپورٹ پر دبئی جانے والی 2خواتین سے 4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 50.4کلوگرام چرس جبکہ نادراچوک طور خم کے قریب 22 ہزار نشہ آور گولیاں قبضے میں لی گئیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔