پنجاب بھر میں 1271 ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق، 1401زخمی

بدھ 10 جولائی 2024 18:22

پنجاب بھر میں 1271 ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق، 1401زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1271ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں624افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔777معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں778ڈرائیوز،40کم عمرڈرائیور، 466مسافراور172پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ275ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت309متاثرین کے ساتھ پہلیفیصل آباد104حادثات میں115متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 91حادثات میں 100متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1415متاثرین میں 1169مرد اور246خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 204افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور794افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ417زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1169موٹرسائیکلز،64آٹورکشے،127کاریں ،29وین،08مسافر بسیں ،30ٹرک اور82دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔