مارکیٹ میں دستیاب اشیاء کی قیمتوں کی پرائس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں

خاص طور پر پیاز ٹماٹر اور آلو کے ریٹ کو مانیٹر کیا جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 11 جولائی 2024 18:03

مارکیٹ میں دستیاب اشیاء کی قیمتوں کی پرائس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں دستیاب اشیاء کی قیمتوں کی پرائس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں خاص طور پر پیاز ٹماٹر اور آلو کے ریٹ کو مانیٹر کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ مارکیٹ میں ٹماٹر کے ریٹ 140 روپے کلو سے زیادہ پر فروخت نہیں ہونا چاہیے جبکہ چکن زندہ کا ریٹ 356 روپے مقرر ہے ڈی سی جہلم نے پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ دس دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :