سیالکوٹ میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیآ

جمعہ 12 جولائی 2024 12:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2024ء) سیالکوٹ میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، سمبڑیال ، ڈسکہ ، پسرور ، کہو گڑھ ، نار سنگھ ، پنڈی بھاگو ودیگر علاقے شامل ہیں، جہاں بوندا باندی سےخشک سالی کا تو خاتمہ ہوا ساتھ میں گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طویل دورانیہ سے بارش نہ ہونے اورشدید گرمی ، حبس کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا، شہری بالخصوص خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شدید گرمی کی وجہ سے جلدی امراض ، سہال، دست و امراض دیگر میں مبتلا ہو رہی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہلکی ہلکی بارش کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،اس بارش سے زرعی اجناس پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :