باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت 20 جولائی سے شجر کاری شروع کی جائے گی، ڈی سی جہلم

موسم برسات کی شجر کاری مہم کو بھر پور کامیاب بنائیں گے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 13 جولائی 2024 17:24

باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت 20 جولائی سے شجر کاری شروع کی جائے گی، ڈی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2024ء) ): موسم برسات کی شجر کاری مہم کو بھر پور کامیاب بنائیں گے اس حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت 20 جولائی سے شجر کاری شروع کی جائے گی یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے موسم برسات کی شجر کاری مہم کے حوالے سے اجلاس میں کہی ، اجلاس میں محکمہ جنگلات ، تعلیم سمیت دیگر محکموں نے شجر کاری مہم بارے بریفنگ دی جس پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران لاکھوں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کی زورو شور سے تیاری جاری ہے ملک میں جنگلات کی کمی پوری کرنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :