اسلام آباد الیکشن ٹریبونل نے این اے 46,47,48, میںمبینہ دھاندلی کیس کی سماعت روک دی
پیر 15 جولائی 2024 22:50
(جاری ہے)
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس تو تمام فارمز آگئے ہیں اب کیا چاہیئے، پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل سے شعیب شاہین نے کہا کہ میں اپنے کیس کی بات کروں گا مجھے فارمز نہیں ملیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ٹرائل آگے بڑھانے پر اسٹے دیا ہے، ہم نے تینوں ایم این ایز کو طلب کیا تھا، روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے کا بھی حکم دیا تھا، میں تو روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کے لیے تیار ہوں ، آپ جاکر سٹے ختم کرائے۔عدالت نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے جواب آچکا، ایک ہفتے کے اندر کیس نے ختم ہونا ہے، اگر میں 20 صفحات پر فیصلہ دوں اور کیس دوسرے ٹریبونل میں چلا جائے پھر کیا ہوگا، جب تک ہائی کورٹ کے اسٹے کا آرڈر فیلڈ میں ہے تو کچھ نہیں ہوسکتا۔شعیب شاہین نے کہا کہ عدالتی آرڈر پر فریقین نے ابھی تک عمل درآمد ہی نہیں کیا، ای ایم ایس ریکارڈ جمع کرنے کے لئے ریٹرننگ افسر کو عدالت نے حکم دیا تھا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ 22 کو چیف جسٹس نے سماعت کرنی ہے اگر اسٹے ختم ہوگیا تو ہم جاری رکھیں گے، اس کیس کو 24 کو رکھ لیتے ہیں آگے دیکھا جائے گا۔بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت 24 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 11 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے الیکشن ٹریبونل کو قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں ?این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے انتخابی نتائج کو اسلام ا?باد ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کررکھا ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
-
ایف آئی اے فیصل آباد کا غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار کرلئے
-
سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
-
سرگودھا 17 سالہ دوشیزہ دریائے جہلم سے منسلک نہرمیں گر کر جاں بحق
-
بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، بلوچ عوام کی ترقی پاکستان کی مضبوطی میں ہے، سرفراز بگٹی
-
ًبدعنوانی اور فراڈ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد کو معطل کردیاگیا
-
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی بحیرہ احمر میں غیر جنگی تجارتی بحری جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت
-
آئی جی سندھ نے میر رضا قتل کیس میں پولیس کی کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا
-
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
-
لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.