سعودی ولی عہد اوربرطانوی وزیر اعظم کا دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور

دونوں رہنمائوں کاتجارت ، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

منگل 16 جولائی 2024 14:31

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2024ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹامر کے درمیان روز ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر شہزادہ محمد نے ملک کا نیا وزیر اعظم بننے پر اسٹامر کو مبارک باد بھی دی۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم نے دونوں برادر ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان امتیازی تعلقات اور تمام شعبوں میں ان کی مضبوطی اور ترقی کی کوششوں کو سراہا۔

بات چیت میں اسٹامر نے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی ولی عہد کے کردار کی ستائش کی۔ برطانوی حکومت کے مطابق دونوں شخصیات نے تجارت ، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطی میں امن و استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔