ژ*علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں تمباکو نوشی سے متعلق تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 18 جولائی 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2024ء) علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلباء کے درمیان تمباکو نوشی کے عالمی دن پر پوسٹر نمائش کی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔صوبائی تمباکو کنٹرول سیل سندھ (PTCCS) اور علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے شعبہ(DIIL) اور گائیڈنس سینٹر کے زیر اہتمام اس آرٹ نمائش میں خاکوں، پوسٹرز اور پینٹنگز کے ذریعے نوجوانوں میں تمباکو کے تباہ کن اثرات کو دکھایا گیا اور طلباء میں اس لعنت سے نفرت کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی تمباکو کنٹرول سیل سندھ (PTCCS) سے کنوینیر تنویر قائمخانی نے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے (PTCCS) کے ساتھ تعاون کو قابل ستائش قرار دیا اور AIT سے مہم میں بھرپور شرکت کرنے والے 70 سے زائد طلباء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طلباء نے معاشرے میں نوجوانوں کے مثبت کردار کا مظاہرہ کیا ہے اور علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی موجودہ انتظامیہ طلباء میں معاشرے کی خرابیوں کو دور کرنے میں ہمیشہ واضح کردار ادا کرتی رہے گی اور آئندہ بھی تمباکو سے متعلق نقصانات کو روکنے اور ایک صحت مند معاشرہ بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔#

متعلقہ عنوان :