
294روز سے جاری کریک ڈائون میں بجلی چوروں کو 4ارب19کروڑ سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری
24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 466ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے‘ ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی
جمعہ 19 جولائی 2024 12:12

(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل،16زرعی اور437 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو5 لاکھ24 ہزار 211 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ84لاکھ98 ہزار131 روپے ہے۔
بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو294روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ4ہزار877ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،89 ہزار594 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر34 ہزار349 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک11کروڑ67لاکھ75 ہزار 949 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب19کروڑ38 لاکھ12ہزار603 روپے ہے۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.