خانیوال، عطائیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ایکشن ، ڈرگ انسپکٹرز کو عطائیوں کے خلاف کارروائی کے لیے فری ہینڈ

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر پیر 22 جولائی 2024 17:37

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2024ء ) ضلعی انتظامیہ نے عطائیوں کیخلاف سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ڈرگ انسپکٹرز کو کارروائیوں کے لئے فری ہینڈ دیدیا ہے- ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ اجلاس میں 24 کیسز کی سماعت کی-انہوں نے عطائیت،ممنوعہ ادویات کی فروخت،بلااجازت میڈیکل سٹور چلانے پر 10 کیسز ڈرگ کورٹ بھجوادیئے6 کیسز میں وارننگ،8 میں آئندہ سماعت کی پیشی مقرر کی گئی-ڈپٹی کمشنر کاکہنا ہے کہ عطائی انسانی زندگیوں کے دشمن ،رعایت نہ برتی جائے ڈرگ انسپکٹرز اچانک چھاپہ ماریں-اجلاس میںاے ڈی سی جی،سی ای او ہیلتھ،ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی -

متعلقہ عنوان :