اوکاڑہ ،تلخ کلامی پر مخالفین کاحاملہ خاتون پر تشدد، بچہ پیٹ میں دم توڑ گیا

پیر 22 جولائی 2024 18:16

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2024ء) اوکاڑہ معمولی تلخ کلامی پر معصوم بچے کی جان لے لی گئی ،مخالفین کے تشدد سے 8 ماہ کی حاملہ خاتون کا بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ نواحی علاقے ٹھٹھہ خیرے کا گوگیرہ میں معمولی تلخ کلامی معصوم بچے کی دنیا میں آنے سے قبل ہی قتل کا باعث بن گیا مخالفین نے 8 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ میں مکے اور ٹانگیں ماری جس سے 8 ماہ کی حاملہ آسیہ بی بی کی طبعیت شدید خراب ہو گئی جس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے آپریشن کے ذریعے مردہ بچے کو نکال لیا خاتون کی حالت ابھی تک تشویشناک ہے خاتون کے خاوند کے مطابق پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے جبکہ پولیس کے مطابق جب میڈیکل رپورٹ آئے گی اور اندراج مقدمہ کی درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :