پاکستان دنیا میں اونٹ پال ممالک میں 8 واں بڑا ملک ہے، وائس چانسلرجامعہ زرعیہ فیصل آباد

منگل 23 جولائی 2024 15:00

پاکستان دنیا میں اونٹ پال ممالک میں  8 واں بڑا ملک ہے، وائس چانسلرجامعہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت اونٹوں کی کل تعداد تقریباً 1.1ملین اور اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8واں بڑا ملک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھیریوجینالوجی کے شعبہ میں مصنوعی نسل کشی کے لئے خصوصی تربیت و مہارت درکار ہوتی ہے جس کے نتیجے میں اونٹ کی بہترین نسل کے فروغ اور گوشت ودودھ کی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔

انہوں نے ماہرین اور حیوانات اور ویٹرنری سائنسدانوں پر زور دیاکہ وہ امبریوٹرانسفر تکنیک کے فروغ اور اس کے لئے درکار میکانزم تشکیل دینے کے لئے آگے بڑھیں تاکہ اونٹ پال کاروبار میں منافع بخش رجحانات کو رواج دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کے حوالے سے اونٹ کی اعلیٰ نسل پروان چڑھاتے ہوئے گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کی صورت میں نچلی سطح پر غربت کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔