بہاولنگر اور گردونواح میں دل کے علاوہ انسانی جان بچانے والی ادویات کیساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 23 جولائی 2024 17:32

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2024ء ) بہاولنگر اور گردونواح میں دل کے علاوہ انسانی جان بچانے والی ادویات کیساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض انسولین کے حصول کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں سرکاری ہسپتالوں میں بھی انسولین ختم ہونے کی نوید سنائی جارہی ہے جن دکانوں یا میڈیکل سٹور پر انسولین دستیاب ہے وہ من مانے ریٹ پر انسولین فروخت کررہے ہیں ڈرگ انسپکٹر صرف میڈیکل سٹوروں اور عطائیوں سے منتھلی لینے اورٹھنڈے کمرے تک محدود ہے اکثر جان بچانے والی ادویات بھی بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں بدقسمتی سے ڈاکٹر صاحبان بھی وہ ادویات مریضوں کو لکھ کر دیتے ہیں جو مارکیٹ میں شارٹ ہو اور یہ ادویات لکھنے پر انہیں بھاری کمیشن دی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت چھابڑی ریڑھی والوں کو سبزی کے ریٹ تو دیتی ہے مگر ادویات اور دیگر اشیاء کو کنٹرول کرنے کا کوئی نظام ان کے پاس نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :