بہاولنگر اور گردونواح میں صفائی کے ناقص انتظامات‘ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ابلتے گٹر بہاولنگرکی پہچان بن گئے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 25 جولائی 2024 17:43

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی 2024ء ) بہاولنگر اور گردونواح میں صفائی کے ناقص انتظامات‘ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ابلتے گٹر بہاولنگرکی پہچان بن چکے ہیں جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اس وقت بہاولنگر شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور ابلتے گٹر عوام کیلئے وبال جان بنتے جارہے ہیں گزشتہ روز ڈپٹی  کمشنر  نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر متعلقہ یونین کونسل میں صفائی کا نظام بہتر کردیا گیا مگر شہر کی مختلف یونین کونسل میں جا بجا گندگی کے ڈھیر ابلتے گٹر عوام کیلئے مشکلات کا موجب بنے ہوئے ہیں شہریوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر  اس پر توجہ دیں اور صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے اچانک دورے کریں۔