حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، کمشنر لورالائی ڈویژن

جمعرات 25 جولائی 2024 23:16

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ڈویڑن کے تمام ڈپٹی کمشنرز فیلڈ ویزٹ بڑھائیں ، کھلی کچہری منعقد کریں سرکاری محکموں کے سربراہان اور عوامی نمائندوں کو بھی اس میں مدعو کریں تاکہ عوام کے مسائل مسائل ہوں اور انہیں ریلیف ملے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کیا ا س موقع پر ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن اصغر شہباز رند بھی موجود تھے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ ، ڈپٹی کمشنر موسی خیل حمیداللہ زہری اور ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم نے بھی شرکت کی اور علیحدہ علیحدہ اپنے ضلع میں صحت ، تعلیم ، امن وامان ، زراعت ، لائیو ، ایریگیشن ، آ بنوشی زراعت و دیگر شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی ۔

(جاری ہے)

اعر کئے گئے اقدامات و در مسائل بیان کئے۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر اور ماتحت انتظامی آ فسران ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کام معیاری اور بروقت مکمل ہو ں ، دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری لگائیں عوام کی فریاد سنیں اور اس کی دادرسی کریں تمام ضلعی آ فسران ماہانہ ریویو میٹنگ میں شرکت کریں اور پراگریس رپورٹ پیش کریں بند سکولوں اور مراکز صحت کو کھولیں انہوں نیکہاکہ جو بھی ذمہ دار آ فیسر اپنے سٹیشن سے جائے گا وہ چھٹی منظور کر کے جائے گا ورنہ اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اجلاس میں ہر ڈپٹی کمشنر نے خالی پوسٹوں ، ڈاکٹرز اور ٹیچرز کی کمی اور دفاتر ، رہائش گاہوں اور ضروری گاڑیوں و سٹاف خصوصا لیویز و پولیس فورس نفری کی کمی کا بھی ذکر کیا۔

کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہاکہ جو بھی اچھی کارکردگی دیکھائے گی ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور جو کوتاہی کرے گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔کمشنر نے کہ وہ جلد تمام اضلاع کے دورے شروع کر یں گے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :