
بچوں کے اسکرین ٹائم میں صرف تین گھنٹے تک کمی سے ذہنی صحت میں نمایاں بہتری آسکتی :رپورٹ
ماہرین کا89 خاندانوں پر کلینکل ٹرائل‘ مختلف ڈیوائسز پرسکرین ٹائم کو کم کرکے اس کے اثرات کا جائزہ
ہفتہ 27 جولائی 2024 16:35
(جاری ہے)
ماضی میں کی گئی تحقیق کے مطابق مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز پر طویل وقت تک فلمیں یا ویڈیوز دیکھنے، سوشل میڈیا میں مشغول رہنے یا ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کو غیر سماجی رویے اور جذبات کو سنبھالنے میں مشکلات جیسے ذہنی صحت کے مسائل کے خطرات لاحق تھے۔
اسی تحقیق کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقی ٹیم نے اس نئی تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا کہ کیا مذکورہ سرگرمیوں کو ختم یا کم کرنے سے دماغی صحت میں کس حد بہتری لائی جاسکتی ہے اور اگر ایسا ممکن ہے تو یہ تبدیلی کتنی جلدی ممکن ہے۔محققین نے ان تبدیلیوں کا پتہ لگانے کے لیے 89 خاندانوں پر مشتمل کلینیکل ٹرائل کیا جس میں ڈنمارک کے 10 شہروں کے 181 بچے شامل تھے۔تحقیق میں شامل تمام بچوں کی سماجی مہارتوں، عمومی رویے، جذباتی استحکام اور مجموعی ذہنی صحت جانچنے کے لیے سوالنامے کا استعمال کیا گیا۔بعدازاں ماہرین نے اِن میں سے 45 خاندانوں کے تمام بچوں کو ہدایت کی وہ اسکول کے اوقات کے علاوہ دیگر اوقات میں الیکٹرانک آلات کا استعمال ہفتے میں صرف 3 گھنٹے تک محدود کردیں۔ماہرین نے 2 ہفتوں تک ان ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ان کے گھروں میں ویڈیو مانیٹر بھی لگائے۔2 ہفتے گزر جانے کے بعد تمام بچوں کو دوبارہ اسی سوالنامے کے جوابات درج کرنے کو کہا گیا۔نتیجتاً ماہرین کی ٹیم نے بچوں کی بشمول جذباتی اور رویے کے مسائل میں کمی کے ساتھ ساتھ سماجی مہارتوں میں نمایاں بہتری کا بھی مشاہدہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.