وومن کرکٹ ٹی 10چیمیئن شپ ‘فاطمہ جناح کرکٹ اکیڈمی کی 2 میچوں،حمیدہ افضل کلب کی ایک جیت

ہفتہ 27 جولائی 2024 20:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2024ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ/سر لاثال ڈاٹرز کے اشتراک سے تین روزہ وومن کرکٹ ٹی 10چیمیئن شپ 2024ء جاری ہے جس میں پولیس سمیت چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی سی آئی اے حافظ غلام مہتدہ نے بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عمران رانا،عمران شیخ،ذوالفقار باجوہ،ملک ابرار،عائشہ ارباب،جمیل ڈاھااور حافظ اظہر محمودبھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز تین میچ کھیلے گئے پہلا میچ فاطمہ جناح کرکٹ اکیڈمی کا مقابلہ لاسال کرکٹ کلب کے درمیان ہوا۔لاسال نے پہلے کھیلتے ہوئے 67رنز بنائے فاطمہ جناح کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ ہدف9.2بالز پر پورا کرکے میچ جیت لیا۔دوسرا میچ فاطمہ جناح کرکٹ اکیڈمی اور حمیدہ افضل کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا،احمیدہ افضل کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 88 رنز اسکور کئے فاطمہ جناح کرکٹ اکیڈمی نے آخری اوورمیں ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے 6 وکٹ سے میچ جیت لیا۔ تیسرا میچ لاال کرکٹ کلب بمقابلہ حمیدہ افضل کرکٹ کلب ہوا حمیدہ افضل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 124رنز کا ٹارگٹ دیا لاثال کرکٹ کلب کی ٹیم پچاس رنز پر آل آئوٹ ہوگئی جسے حمیدہ افضل کرکٹ کلب نے باآسانی جیت لیا۔