پی سی بی کا سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری

تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15 سے 30 نومبر کی ونڈو تجویز کی گئی ہے: ذرائع پی سی بی، فائنل سمیت سیریز کے باقی تمام میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 7 ستمبر 2025 16:07

پی سی بی کا سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 ستمبر 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا، پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلی جائے گی۔

 
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ سہ ملکی سیریز کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 17 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

 
سہ ملکی سیریز میں ہر ٹیم 4، 4 میچ کھیلے گی۔ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کا میچ بھی راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
29 نومبر کو فائنل سمیت سیریز کے باقی تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 
یہ خبر پاکستان کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ وہ اکتوبر-نومبر میں تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔

 
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئندہ سہ فریقی سیریز میں پرجوش تھے۔ 
"ہم پاکستان کی پہلی ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز کے لیے سری لنکا اور افغانستان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ یہ ایونٹ نہ صرف اگلے سال ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین تیاری کی سہولت پیش کرے گا بلکہ تمام مقامات پر شائقین کو دلچسپ کرکٹ بھی پیش کرے گا۔


سہ فریقی سیریز کا شیڈول

17 نومبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی

19 نومبر – سری لنکا بمقابلہ افغانستان، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی

22 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

23 نومبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

25 نومبر – سری لنکا بمقابلہ افغانستان، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

27 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

29 نومبر - فائنل، قذافی اسٹیڈیم، لاہور