گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر قتل

مقتول انٹرنیشنل کبڈی پلئیر ناصر پہلوان میچ کھیلنے کے بعد واپس اپنے گاؤں حویلی لکھا جارہے تھے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 7 ستمبر 2025 11:52

گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر قتل
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2025ء ) صوبہ پنجاب کے علاقہ چونیاں میں گاڑی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چونیا‌ں میں تھانہ آلہ آباد کی حدود مائی رابو میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی جاں بحق ہوگیا، مقتول انٹرنیشنل کبڈی پلئیر ناصر پہلوان میچ کھیلنے کے بعد واپس اپنے گاؤں حویلی لکھا جارہے تھے کہ اس دوران راستے میں ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر پہلوان 3 بچوں کے باپ اور کھڈیاں کے رہائشی تھے، ناصر پہلوان پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں حصہ لے چکا تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی، اس واقعے کا مقدمہ ڈائیور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔