الیکشن ٹریبونل ، این اے 231میں دھاندلی،آزاد امیدوار کی پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کیخلاف انتخابی عذرداری پرجواب طلب ، سماعت 19اگست تک ملتوی

پیر 29 جولائی 2024 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2024ء) الیکشن ٹریبونل نے این اے 231 میں دھاندلی کیخلاف آزاد امیدوار خالد محمود ایڈوکیٹ کی پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حکیم بلوچ کیخلاف انتخابی عذرداری پرجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19اگست تک ملتوی کردی۔پیرکوالیکشن ٹریبونل میں این اے 231 میں دھاندلی کیخلاف آزاد امیدوار خالد محمود ایڈوکیٹ کی پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حکیم بلوچ کیخلاف انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی۔

حکیم بلوچ نے درخواست پر اپنا جواب جمع کروادیا۔

(جاری ہے)

حکیم بلوچ نے انتخابی عذرداری خارج کرنے کے لئے متفرق درخواست بھی دائر کردی۔ متفرق درخواست میں موقف اپنایا کہ انتخابی عذرداری کو خارج کیا جائے۔ ہمیں30مئی کو انتخابی عذرداری دار ہونے کا علم ہوا۔ درخواست گزار وکیل خالد محمود ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ حکیم بلوچ نے مقررہ وقت میں جواب داخل نہیں کرایا، قانونی طور پر اب ان کو موقع نہیں ملنا چاہیئے۔ الیکشن ٹریبونل نے سماعت 19 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست پر جواب طلب کرلیا۔ آزاد امیدوار نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ حکیم بلوچ بھاری اکثریت سے الیکشن ہارے تھے۔ صرف تین پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ گنتی کردی جائے تو درخواست گزار کی کامیابی یقینی ہے۔