پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی نان آٹے کی قیمتوں کی مسلسل چیکنگ کریں

جبکہ دیگر اشیاء خوردونوش کو بھی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنائیں، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 29 جولائی 2024 17:25

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی نان آٹے کی قیمتوں کی مسلسل چیکنگ کریں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی نان آٹے کی قیمتوں کی مسلسل چیکنگ کریں جبکہ دیگر اشیاء خوردونوش کو بھی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنائیں تاکہ مارکیٹ کو کنٹرول میں رکھا جا سکے یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سبزیوں پھلوں ، آٹے ، نان روٹی ، چکن، دالوں سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری پرائس لسٹ کی خلاف ورزی کرنے اور من مانے ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔