فورٹ عباس، کنویں میں مزدور دب گئے، 3جاں بحق 2کی تلاش جاری

Amir Sultan عامر سلطان پیر 29 جولائی 2024 17:41

فورٹ عباس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2024ء ) کنواں کی کھودائی کے دوران کنویں کی دیواریں گرنے سے5 مزدور مٹی کے ملبہ کے نیچے دب گئے 3مزدور جاں بحق ہوگئے 2کی تلاش جاری ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے نواحی گاوں 432 میں کنواں کی کھدائی کے دوران 5مزدور مٹی کے ملبے تلے دب گئے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے 2 کی تلاش جاری ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی آپریشن جاری . جانبحق ہونے والوں مزدروں میں ستائیس سالہ رضوان، 22 سالہ زین اور 31 سالہ گوگا شامل ہے ... لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فورٹ عباس منتقل کر دیا گیا ہے۔۔مزید دو مزدور کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :