ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری کے شہر کے مختلف علاقوں میں کریانہ سٹوروں پر زائد ریٹس فروخت کرنے پر بھاری جرمانوں کے خلاف کریانہ سٹور ایسوسی ایشن کا احتجاج

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 31 جولائی 2024 17:58

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2024ء ) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری کے شہر کے مختلف علاقوں میں کریانہ سٹوروں پر زائد ریٹس فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کریانہ ایسویسی ایشن نے جرمانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہر بھر میں دکانوں پر فلیکس آویزاں کر دی ہیں جس پر ضلعی حکومت سے ناجائز جرمانوں کے خلاف ہڑتال کی دھمکی دی ہے اس موقع پر کریانہ سٹور ایسویسی ایشن کے رہنما حاجی خالد طاہر نے کہا کہ حکومتی ریٹس پر اشیاء کی فروخت ممکن نہیں کیونکہ مارکیٹ اور حکومتی ریٹس میں بڑا فرق ہے ہم کیسے نقصان میں فروخت کریں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار بھون سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :