بہاولنگر اور گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 31 جولائی 2024 17:59

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2024ء ) بہاولنگر اور گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری سطح پر جو پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ اکثر مقامات پر گٹروں کے پائپوں سے مکس ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس پانی میں گٹروں کا پانی مکس ہوکر آتا ہے جو ناقابل استعمال ہے اور اس کے استعمال سے اکثر لوگ ہیپاٹائٹس سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر  شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :