جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول 2024 ، ڈیف ایف لورالائی نے فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

بدھ 31 جولائی 2024 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2024ء) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام 77ویں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول 2024 ء کے سلسلے فٹبال ایونٹ کے فائنل میں ڈی ایف لورالائی نے ڈیف ایف اے دکی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ڈی ایف لورالائی نے ڈی ایف اے بارکھان کو پانچ گول سے ہرا کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے میچ میں ڈی ایف اے دکی نے ڈی ایف اے موسی خیل کو چار گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں ڈی ایف لورالائی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایف اے دکی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر کوئٹہ سپر فٹبال لیگ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میچ کے مہمان خاص ڈویڑن ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فیروز علی ابڑو تھے،اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دکی سجاد حیدر خجک،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لورالائی نصرالدین کاکڑ،ڈی ایف اے لورالائی کے صدر انعام اللہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری طاہر ناصر ، ہزروں کی تعداد میں شائقین کھلاڑی اور دیگر بھی موجود تھے، آخر میں فٹبال اور کرکٹ کے رنر ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :