وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جاری کردہ سکیم کسان کارڈ کے لئے رجسٹریشن جاری ہے، ڈاكٹر افتخار احمد وڑائچ

جمعرات 1 اگست 2024 17:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) ڈاكٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جاری کردہ سکیم کسان کارڈ کے لئے رجسٹریشن جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن جاری ہے ،سولر ٹیوب ویل، ٹریکٹر، پختہ کھالہ جات و دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے کسان کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے حصول کے لئے اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر سے پی کے سی سپیس اورشناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج بھیجیں اور یاد رکھیں کسان کارڈ رجسٹریشن کی آخری تاریخ15 اگست ہے۔