تاریخی قلعہ روہتاس میں تجاوزات مافیا کا مکمل خاتمہ کریں گے،

کسی کو قلعہ کے اندر قبضہ کرکے تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 1 اگست 2024 17:12

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01 اگست 2024ء ) : تاریخی قلعہ روہتاس میں تجاوزات مافیا کا مکمل خاتمہ کریں گے، کسی کو قلعہ کے اندر قبضہ کرکے تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی تعمیرات کو فوری ہٹایا جائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اے سی آفس دینہ میں اہلیان روہتاس کی شکایات سننے اور قلعہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

روہتاس کمیٹی کے اراکین کی جانب قلعہ کے اندر مسلسل تجاوزات اور قبضہ مافیا کی جانب سے قلعہ کی تاریخی حیثیت کو تباہ کرنے کی کوششوں کے خلاف شکایات پر اے سی دفتر دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ قلعہ کا دورہ کیا جہاں مقامی کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کو قلعہ کے اندر غیر قانونی تجاوزات بارے بریفنگ دی اور موقع کا دورہ کروایا ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے اور تمام غیر قانونی تجاوزات کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی۔