ادویات کی غیر قانونی فروخت یا کوالیفائیڈ سٹاف کی عدم موجودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

ضلع بھر کے تمام میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو محکمہ صحت کے قوانین پر لازمی عمل کرنا ہو گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 1 اگست 2024 17:13

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01 اگست 2024ء ) : ادویات کی غیر قانونی فروخت یا کوالیفائیڈ سٹاف کی عدم موجودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ضلع بھر کے تمام میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو محکمہ صحت کے قوانین پر لازمی عمل کرنا ہو گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ صحت کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غیر قانونی ، ایکسپائر ادویات فروخت کرنے کی شکایات اور میڈیکل اسٹورز پر نان کوالیفائیڈ عملہ کی موجودگی پر کئے گئے چالانوں کے 19 کیس پیش کئے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کی کاروائیوں کا جائزہ لیا اور شکایات پر متعدد میڈیکل سٹورز کے خلاف سخت ایکشن کی کاروائی کی ہدایت کی اور بعض کو وارننگ جاری کی گئی ۔