کوڑا کرکٹ کو تلف کرنا ایک بڑا چیلنج ہے ،مئیر میونسپل کارپوریشن باغ

جمعرات 1 اگست 2024 19:51

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی نے کہا ہے کہ شہر کے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ چند سال قبل بنائی گئی کچرا کنڈی سے پھیلنے والا تعفن سینیٹری ورکرز اور دیگر مکینوں کے لیے خطر ناک بنتا جا رہا تھا۔ تعفن سے بچنے کے لیے گڑھے بنا کر ویسٹیج دبا دیا جائے گا۔ آبادیوں کا سیوریج براہ راست نالہ ماہل میں شامل ہونے سے آبی حیات سمیت متصل آبادیوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

جس کے تدارک کے لیے کارپوریشن ٹیکینیکل بنیادوں پر حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کچرا کنڈی اور ذبحہ خانہ کے معائنہ کے موقع پر میڈیا کے نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردا رامتیاز چغتائی، میونسپل مجسٹریٹ سرفراز بیگ، اسٹیٹ آفیسر سردار محمدسعید خان، سب انجنئیرطارق عباسی، ڈپٹی سینیٹری انسپکٹر خواجہ محمد شفیق، سینیٹری ورکر کیمپ کے صدر شیخ طاہر، محمد شیراز اور محمد خورشید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی مئیر نے کچرا کنڈی پر ہونے والے کام کے حوالہ سے میڈیا نمائندگان کو آگا ہ کیا اور کہا کہ میڈیا، سول سو سائٹی اور شہریوں کے تعاو ن کے بغیر ٹنوں کے حساب سے جمع ہونے والے کچرے کو ٹھکانے لگانا آسان کام نہیں ہے۔ متبادل طریقوں پر ماہرین سے تجاویز لے رہے ہیں۔ پہلے مرحلے پر سینیٹری ورکر زاور رہائیشوں کے تحفظات دورکرنے پر کام جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :