گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹرعاصم حسین کی ملاقات

جمعرات 1 اگست 2024 20:20

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹرعاصم حسین کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر عاصم حسین نے ملاقات کی۔گورنرہائوس سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں جاری صورتحال سمیت دیگر اہمیت کے حامل امور پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی صورتحال قومی یکجہتی کی متقاضی ہے، سب کو مل کر ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ سب کو اسی وژن سے ملک و قوم کی خدمت کرنا ہوگی۔