پولیو مہم میں ایک سال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ، منصور حسین

جمعرات 1 اگست 2024 23:06

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2024ء) منصور حسین کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر کومنیٹ پروجیکٹ اوستامحمد کا اوستامحمد پریس کلب(رجسٹرڈ)آمداوستامحمد پریس کلب(رجسٹرڈ) کے چیئرمین عبداللہ مگسی، جنرل سیکریٹری سلیم صحافی، انفارمیشن سیکریٹری غازی خان تنیو، ذوالفقار علی کھوسہ اور صحافی وحید علی برڑو سے ملاقات کی اس موقع پر(رجسٹرڈ)پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے مثبت رپورٹنگ کرنے کو سراہا گیاپولیو وائرس کی روک تھام اور بچوں کو ویکسین پلانے کے حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سمیت سوشل میڈیا کے ذریعے سے ضلع اوستامحمد کے عوام کو آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں جس پر اوستامحمد پریس کلب(رجسٹرڈ)کے صحافیوں نے رپورٹنگ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ان کا کہنا تھا کہ پولیو کا وائرس پچھلے ماہ سے اوستامحمد کے ماحول میں موجود تھااوستامحمد اور تحصیل گنداخہ کے والدین اور باشعور لوگوں کو چاہیے کہ آنے والے پولیو مہم میں ایک سال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ محلق بیماریوں سے بچے محفوظ رہیں اس نیک کام میں میڈیا کا کردار اور تعاون رہے۔