لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ جہلم کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پرعملدرآمد نہ کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ خشت کے خلاف کریک ڈاؤن

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 2 اگست 2024 16:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اگست 2024ء ) : لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ جہلم کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ خشت کے خلاف کریک ڈاؤن، تحصیل سوہاوہ میں 3 بھٹوں، تحصیل جہلم میں 5 جبکہ تحصیل دینہ میں ایک بھٹے کو مسمار کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائیاں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل نہ کرنے والے بھٹوں کے خلاف کی جا رہی ہیں، پرانی اور ماحول دشمن ٹیکنالوجی پر چلنے والے اینٹوں کے بھٹے فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ کارروائیاں ماحول کے تحفظ اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے جاری رہیں گی۔