اردن کے ولی عہد اور شہزادی رجوہ کے ہاں ننھی پری کی آمد

شاہی جوڑے کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کا نام ایمان رکھا گیا، خیر خواہوں سے تحائف یا پھول بھیجنے کی بجائے یتیم بچوں کے مستقبل کے لیے الامان فنڈ میں عطیہ کرنے کی اپیل کردی گئی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 3 اگست 2024 15:47

اردن کے ولی عہد اور شہزادی رجوہ کے ہاں ننھی پری کی آمد
عمان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2024ء ) اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم اور شہزادی رجوہ الحسین کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق شاہی ہاشمی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ شاہی جوڑے کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کا نام ایمان رکھا گیا ہے، اس خوشی کے موقع پر شاہ عبداللہ دوم اور ملکۂ رانیا العبداللہ کے لیے اپنی طرف سے مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اردن کے بادشاہ اور ملکہ دونوں نے پہلی بار دادا دادی بننے پر خوشی کا اظہار کیا، شاہ عبداللہ دوئم کا کہنا ہے کہ "اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں ہماری پہلی نواسی اور الحسین کی بیٹی ایمان سے نوازا ہے، الحسین اور عزیز رجوۃ کو ان کی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اس کی بخوبی نشوونما ہو اور اللہ اس کے والدین کی حفاظت کرے، ننھی پری آپ نے ہمارے خاندان کو روشن کر دیا"۔

(جاری ہے)

اسی طرح اپنے ایک بیان میں ملکہ رانیا نے کہا کہ "عظیم ترین تحائف کے لیے اللہ کا شکر، آپ نے ہماری قیمتی پوتی ایمان کے ساتھ ہماری زندگیوں کو روشن کیا ہے، خدا آپ کی ہمارے لیے حفاظت فرمائے، حسین اور رجوۃ کو مبارک ہو، خدا آپ کی زندگیوں کو برکات اور اطمینان سے بھر دے"۔


بتایا جارہا ہے کہ اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی کی شادی گزشتہ برس یکم جون کو منعقد ہوئی جس میں امریکی خاتون اول سمیت کئی عالمی شخصیات نے شرکت کی تھی، شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہی تھیں، اس موقع پر ملک میں 7 روزہ جشن بھی ہوا، شادی کی مرکزی تقریب میں 70 ممالک کی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں عرب اور دوست ممالک کے مہمان بھی موجود شامل تھے، اردن کے ولی عہد کی شادی میں ناصرف ملکی و علاقائی بلکہ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خاص دلچسپی کا اظہار کیا اور کئی ٹی وی چینلز پر تقریبات کی لائیو کوریج بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :