وزیراعلیٰ مریم نوازکی روجھان میں رودکوہی سے گھر زیر آب آنے پر رپورٹ طلب

رود کوہی سے زیر آب آنیوالے گھروں کے مکینوں کے ریسکیو اور یلیف کے اقدامات کا حکم

ہفتہ 3 اگست 2024 18:53

وزیراعلیٰ مریم نوازکی روجھان میں رودکوہی سے گھر زیر آب آنے پر رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روجھان میں رودکوہی سے گھر زیر آب آنے پر رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر ڈی جی خان کورودکوہی سے زیر آب آنے والے گھروں سے متعلق فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے رودکوہی سے زیر آب آنے والے گھروں کے مکینوں کے ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا حکم دیا اور متاثرہ افراد اور انکے مال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات کیں۔