کراچی کی ٹی ایم سیز کے ریٹائر ووفات یافتہ ملازمین کو پینشن وواجبات کے ایم سی سے دلواکر دم لیں گے،سید ذوالفقار شاہ

ہفتہ 3 اگست 2024 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے مرکزی صدر وملک کے ممتاز مزدوررہنما سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ ٹی ایم سیز سے ریٹائر ووفات پاجانیوالے ملازمین کو پینشن اور واجبات کے ایم سی سے دلواکر دم لیں گے۔اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں طے شدہ SOP پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

سید ذوالفقار شاہ نے انہیں اوذیڈ ٹی پرانی جاری کرنے۔ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے واپس ٹاؤنز بھیجے جانے والے ملازمین کی اوذیڈٹی کے عدم اجرا، ٹی ایم سیز کے ریٹائرمنٹ کیسز کے ایم سی میں نہ لینے، کے ایم سی کوارٹرز سے ٹی ایم سیز ملازمین کے بیدخلی نوٹسسز کے اجرا سے پیداشدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈ یشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مسائل کو ہمدردی سے سنا۔

انہوں نے سیدذوالفقارشاہ سے سندھ ہائی کورٹ کے حکم سے بنائی گئی SOP طلب کی جو انہوں نے فوری طور پر اپنے دفتر سے منگواکر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو پیش کردی۔خالد حیدر شاہ نے اوذیڈ ٹی کی پرانی شرح سے اجرا پرانہیں بتایا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں چند تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے چند سوالات کے جوابات طلب کیے تھے جو انہوں نے انہیں تحریری طور پر بھیج دیئے ہیں۔

اب اس سلسلے میں سمری وزیربلدیات صاحب کے توسط سے منظوری کیلیے بھیجی جائے گی۔جس کے بعد تمام بلدیاتی اداروں کی اضافی اوذیڈٹی گرانٹ جاری کردی جائے گی۔اور ملازمین کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کے بقایاجات بھی آئندہ ماہ اوذیڈ ٹی کے ہمراہ جاری کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سولڈویسٹ سے واپس ٹاؤنز بھیجے جانے والے ملازمین کی ٹاؤنز کو جوائنگ لینے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کے اعتراض کے باعث ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی اوذیڈ ٹی جاری نہیں ہوسکی ہے۔ جلد سمری کی منظوری کے بعد اوذیڈ ٹی جاری کردی جائے گی۔ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کی پینشن وواجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے گا۔بلدیاتی کونسلز خودمختیار ہیں۔ملازمین کے مسائل متعلقہ کونسل کی منظوری سے اور انکے ذرائع آمدنی سے حل کیے جاسکتے ہیں۔