وفاقی پولیس کا ٹریننگ انسٹرکٹرزکی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے جاری انسٹرکڑڈویلپمنٹ کورس اختتام پذیر

کورس میں اسلام آباد پولیس کے علاوہ پولیس کالج سہالہ ، پولیس ٹریننگ سکول روات پنجاب کے ٹریننگ انسٹرکٹرز نے حصہ لیا

ہفتہ 3 اگست 2024 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) اسلام آبادپولیس کا ٹریننگ انسٹرکٹرزکی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے جاری دوسرا انسٹرکڑڈویلپمنٹ کورس اختتام پذیرہوگیا،کورس میں اسلام آباد پولیس کے علاوہ پولیس کالج سہالہ اور پولیس ٹریننگ سکول روات پنجاب کے ٹریننگ انسٹرکٹرز نے حصہ لیا،کورس کا مقصد ٹریننگ انسٹرکٹرز کو دور جدید کے عین مطابق تکنیکی وسائل سے لیس کرناہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کے افسران کی استعداد کار کوبڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے مختلف تربیتی کورسز کا آغازجاری ہے ،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کا ٹریننگ انسٹرکٹرزکیلئے بین الاقوامی منشیات اور قانون نافذ کرنے والے اٴْمور کے بیورو(INL) اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC)کے تعاون سے دوسرا انسٹرکٹر ڈویلپمنٹ کورس اختتام پذیرہوا،کورس میں اسلام آباد پولیس کے علاوہ پولیس کالج سہالہ اور پولیس ٹریننگ سکول روات کے ٹریننگ انسٹرکٹرز نے حصہ لیا، اس موقع پر کمانڈنٹ کیپٹل پولیس کالج شاکر حسین داوڑ نے نئے آنے والے پروگرام منیجر، پولیس اسسٹنس پروگرام آئی این ایل کو خوش آمدید کہا اور کورس شرکاء کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اس قسم کے کورسز پولیس ٹریننگ انسٹیویٹ کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس پولیس ٹریننگ انسٹویٹ کے انسٹرکٹرز تدریس کے نئے طریقے سیکھیں گے،کورس کے اختتام پر کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج اور پروگرام منیجر(INL) نے کورس کیشرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے، اس تربیتی کورس کا مقصد انسٹرکٹرزکو دور جدید کے عین مطابق تکنیکی وسائل سے لیس کرناہے تا کہ پولیس افسران بہتر انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں ۔