کوالالمپور میں معروف کاروباری مقام پر پاکستانی پھلوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا

ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا نمائش میں پاکستان کے علاوہ لوکل کمیونٹی کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی

Muhammad Waqar Khan محمد وقار خان ہفتہ 3 اگست 2024 19:35

کوالالمپور میں معروف کاروباری مقام پر پاکستانی پھلوں کی نمائش کا انعقاد ..
کوالالمپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اگست۔2024ء) ملائشیا کے دارالحکومت میں"پاکستان مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول" کا انعقاد کیا گیا ۔ ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا افتتاح کیا ۔ حاضرین کی تواضع پاکستانی مینگوز ، مینگو ٹرائفل ، مینگو کیک مینگو شیک ، مینگو لسی ، مینگو آئس کریم اور آم سے بنی انواع و اقسام کی مصنوعات سے کیا گیا ۔

ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی ایکسپورٹس کو بڑھا کر پاکستان کے لیے زرمبادلہ کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔اور ماضی کی نسبت اس کے اچھے نتائج اخذ ہوئے ہیں۔ پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنے ذائقے اور خوشبو سے مشہور ہیں۔ حالیہ دنوں میں آم کے ساتھ ساتھ پاکستانی سبزیوں ، مصالحہ جات ، ٹریڈ اینڈ بزنس فروٹس ، ہینڈی کرافٹ ، آلات جراحی و طب و دیگر کئی اشیا کی ملائیشیا کو درآمد میں ماضی کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)


مینگو فیسٹول میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ لوکل ملائشین کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور پاکستانی پھل چکھنے کے بعد انکی خوب تعریف کی ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستانی پھلوں میں قدرتی مٹھاس اور رس کا الگ ہی احساس ہے ۔ اور جس جگہ پاکستان کا آم رکھا ہو اس کے نواح میں خوشبو یہ بتاتی ہے کہ آم واقعی پھلوں کا بادشاہ ہے ۔ مینگو فیسٹیول میں پاکستانی بزنس کمیونٹی ، پاکستانی ہائی کمیشن ملائشیا کے افیسر ، ملائشین لوکل و بزنس کمیونٹی نے فیملیز سمیت شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :