اسلام آباد ،مختلف علاقوں میں بارش کا کھڑا پانی 4معصوم جانیں لے گیا

ہفتہ 3 اگست 2024 20:30

اسلام آباد ،مختلف علاقوں میں بارش کا کھڑا پانی 4معصوم جانیں لے گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا کھڑا پانی چار معصوم جانیں لے ڈوبا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف الیون ٹو میں دو بچے پانی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق گرائونڈ میں جمع پانی میں بچے کھیل رہے تھے کہ پانی میں کرنٹ دوڑنے سے لپیٹ میں آ گئے ،بچوں کی شناخت غلام ولد گوگا عمر 7سال اور وقاص عمر 10سال سے ہوئی ،بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ بنی گالہ کے علاقہ بحریہ انکلیو میں برساتی تالاب میں دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ،جاںبحق ہونے والوں 10سالہ ساحل اور 12سالہ وصال شامل ہیں ،دونوں بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔