راولپنڈی،6منشیات فروش گرفتار،4کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج

اتوار 4 اگست 2024 16:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئی6 ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے ساڑھی4کلو سے زائد چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ملزم خیام گل سے 01کلو 250 گرام چرس، ملزم جنید سے 550گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم نواز سے 01کلو 60گرام چرس، ملزم رضوان سے 600گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم خلعت عباس سے 820گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم وحید سے 520گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف ا لگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :